قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف ایونٹس کی تیاری کے لئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 8 جونئیر کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں تین کوچز فہیم گل، فضل شاہ اور آصف جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

تربیتی کیمپ میں مزید جونیئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا جونیئر سکواش ٹورنامنٹ 5 سے 10 دسمبر یو ایس جونیئر سکواش ٹورنامنٹ 16 سے 19 دسمبر جبکہ برٹش جونیئر سکواش چیمپین شپ 3 سی 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ تینوں ایونٹس کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کریں گے۔