سرگودھا‘ اینٹی کرپشن پولیس سہیل اکرام، کنسٹیبل، پٹرولنگ پولیس سرگودھا اور محمد عثمان،(ٹاؤٹ) پرائیویٹ پرسن مبلغ6000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) اینٹی کرپشن پولیس سہیل اکرام، کنسٹیبل، پٹرولنگ پولیس سرگودھا اور محمد عثمان،(ٹاؤٹ) پرائیویٹ پرسن مبلغ6000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق عابد محمود سکنہ چک نمبر104جنوبی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سہیل اکرام، کنسٹیبل، پٹرولنگ پولیس ، ڈیپر کو چھوڑوانے کے لیے مجھے سے رشوت طلب کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد طارق ملک، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کو کاروائی کی ہدائت کی جس نیشکائت دہندہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب سرگودھا کے روبروپیش کیا۔ جنہوں نے عقیل چوہدری ،سول جج سرگودھا کی برائے چھاپہ ڈیوٹی لگائی۔اس ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے سہیل اکرام، کنسٹیبل، پٹرولنگ پولیس سرگودھا اور محمد عثمان ٹاؤٹ(پرائیویٹ پرسن) سکنہ سٹلائٹ ٹاؤن سرگوودھا کو مبلغ6000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :