سرگودھا میانوالی روڈ پر قصبہ ہڈالی کیقریب ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا‘خاتون موقع پر جاں بحق

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سرگودھا میانوالی روڈ پر قصبہ ہڈالی کیقریب ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتجہ میں موضع بوتالہ کی خاتون موقع پرجانبحق ہو گئی جبکہ دوسرا سوار مردشدیدزخمی ہو گیا جسیDHQ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں تقرر و تبادلے، ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان محمد امجد شعیب خان ترین کا تبادلہ ملتان کر دیا گیا،: محمد امجد شعیب خان ترین کے پاس ڈی جی خان کا اضافی چارج بھی رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان گوہر مشتاق بھٹہ کا تبادلہ کچھ روز قبل کیا گیا تھا ۔ گوہر مشتاق بھٹہ بائیسویں سینئر منیجمنٹ کورس پر ہیں۔: ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور طارق محمود بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، طارق محمود بخاری چودہویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس پر ہیں۔ وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری محمد عمران رضا کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن گوجرانوالہ محمد الیاس گل کا تبادلہ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کر دیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فرید احمد کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :