Live Updates

عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے

الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز کیا ،ْ وارنٹ جاری کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ،ْ عمران خان کا موقف

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:14

عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھاتاہم مزید سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

عمران خان کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز کیا ہے ،ْ الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :