وزیر اعظم سے رکن قومی اسمبلی افتخار الدین کی ملاقات ،ْ

چترال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت چترال کے عوام ترقیاتی منصوبوں کے اجرا اور عمل درآمد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی مشکور ہیں ،ْ افتخار الدین

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:14

وزیر اعظم سے رکن قومی اسمبلی افتخار الدین کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے رکن قومی اسمبلی افتخار الدین نے ملاقات کی جس میں چترال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق چترال کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر اپنے علاقے کی عوام کی جانب سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم این اے افتخار الدین نے کہا کہ چترال کے عوام ترقیاتی منصوبوں کے اجرا اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی مشکور ہیں اور ترقی کے اس سفر میں حکومت کے ساتھ ہے۔