افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان سے پہلے بھارت کا دورہ کریں گے

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:14

افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان سے پہلے بھارت کا دورہ کریں گے
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی کا بھارت کا دورہ آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہے ،ْبھارتی دورے کی دعوت مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے وزیراعظم مودی کی جانب سے دی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اشرف غنی نے بھارتی دورے کی دعوت قبول کرلی ہے ،افغان صدر اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی دعوت پر دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں تاہم پاکستان کے دورے کے حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :