حاصل پور ،ْ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ،ْ

آٹھ زخمی ،ْ دو کی حالت نازک مقامی پولیس تھانہ قائم پور نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ،ْ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:06

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے ۔زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول پور ریفر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل موور کمپنی کی ڈائیو بس جو صادق آباد سے براستہ قائم پور شاہ پور شریف فیصل آباد جا رہی تھی جب بس شاہ پور کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں سمیرا شاہین دختر ڈاکٹر محمد شاہین عمر 26سال فیصل آباد ،آصفہ دختر ڈاکٹر محمد فاروق احمد عمر 27سال سکنہ رحیم یار خاں ،سنیل کمار ہندو ولد دامن لال عمر 45سال سکنہ جیکب آباد ،عبدالحمید ولد فضل محمد عمر 42سال سکنہ فیصل آباد جوکہ صادق آباد سے فیصل آباد جارہے تھے دو خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔

زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول پور ریفر کردیا گیا ہے ۔مقامی پولیس تھانہ قائم پور نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔