بیگم کلثوم نواز کی بیماری سیریس اسٹیج پر ہے۔ ڈاکٹرز کا دعویٰ
تازہ ترین : 1
بیگم کلثوم نواز کی بیماری سیریس اسٹیج پر ہے۔ ڈاکٹرز کا دعویٰ

بیگم کلثوم نواز کی بیماری سیریس اسٹیج پر ہے۔ ڈاکٹرز کا دعویٰ

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء): سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کی حالت مزید سنجیدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری سنجیدہ مرحلے میں ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کو لاحق کینسر کا مرض ان کے جسم کے دیگر حصوں سے پھیل کر گردن تک ان پہنچا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مرض کے پھیلنے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی ہر تین ہفتے بعد کیمو تھیراپی ہو گی جو کم ازکم 5 ماہ تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص قریباً دو ماہ قبل ہوئی تھی اور تب سے اب تک ان کی تین سرجریاں بھی ہو چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:48:39

اپنی رائے کا اظہار کریں