اداکارہ ثناء جاوید کی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:06

اداکارہ ثناء جاوید کی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی اور میزبان کے مختلف سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے اور آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت لوگ نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے اندر ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ،کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کی حامی بھرنے سے پہلے اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں ۔

میری کوشش ہے کہ میرے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہ لگے ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے اس کے ساتھ ہمیں سینئرز سے بھی سیکھنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :