گلوکار احمد آفریدی کی میوزک سیریز کے پہلے گیت میں کشور کمار کو ٹریبیوٹ پیش کیا جائیگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)گلوکار احمد آفریدی کی میوزک سیریز کے پہلے گیت میں کشور کمار کو ٹریبیوٹ پیش کیا جائیگا ،20 اکتوبر کو ہونے والی سوفٹ لانچنگ تقریب میں کشور کمار کے گانوں کو پیش کیا جائے گا ۔ یہ میوزک سیریز دس زبانوں پر مشتمل ہے جسے دنیا میں میوزک پسندیدہ ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے احمد آفیریدی نے بتایا کہ میری میوزک سیریز میں دنیا کے لیجنڈ گلوکاروں کے گیتوں کو شامل کیا گیا ہے یہ بالکل ایک نیا تجربہ ہے جو بہت پسند کیا جائیگا،اس آئیڈیا پر بہت دیر سے کام کر رہا تھا مگر اب میرا یہ خواب حقیقت ہونے جارہا ہے ۔

احمد آفریدی نے مزید بتایا کہ میں کوئی پیدائشی آرٹسٹ نہیں ہوں مگر انسان محنت کرے تو وہ ایک دن رنگ لے ہی آتی ہے،لگن اور جستجو سے انسان اپنی منزل پا لیتا ہے اس میوزک سیریز کو لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔