ختم نبوت ﷺ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ، حکومت کا رپورٹ شائع نہ کرنے کا فیصلہ

زاہد حامد نے واضح کہہ دیا کہ یہ میں نے کیا نہیں مجھ سے کروایا گیا تھا ، مجھے حکم ملا جو میں نے پورا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 12:34

ختم نبوت ﷺ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ، حکومت کا رپورٹ شائع نہ کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صابر شاکر نے بتایا کہ ختم نبوت ﷺ سے متعلق رپورٹ مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ راجہ ظفر الحق اور تین رکنی کمیٹی نے وزیر اعظم کو دے دی ہے۔لیکن اس رپورٹ کو پبلک نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق اور کمیٹی ارکان کو منع کر دیا گیا ہے کہ اس رپورٹ کا کوئی حصہ بھی باہر نہیں آنا چاہئیے اور مزید یہ کہ اس رپورٹ کو شائع بھی نہیں کیا جائے گا۔

صابر شاکر نے بتایا کہ اس رپورٹ میں مرکزی کرداروں کا کردار بھی سامنے آ گیا ہے۔ جس پر سمیع ابراہیم نے کہا کہ رپورٹ شائع نہ کر کے انوشے رحمان اور زاہد حامد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر صابر شاکر نے کہا کہ زاہد حامد کا کہنا ہے کہ جو بھی ہوا میں نے نہیں کیا بلکہ مجھ سے کروایا گیا ہے۔ مجھے حکم ملا تھا سو میں نے پورا کر دیا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: