اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ،ملزم کے وکیل خواجہ حارث کی غیر حاضری کے باعث سماعت 23اکتوبرتک ملتوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 12:34

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ):وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔وزیر خزانہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ اسحاق ڈار کی چھٹی پیشی کے موقع پرنجی بینک کے مسعود غنی اور عبالرحمان گوندل کا بیان ریکارڈ ہونا تھا لیکن اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حآرث کےمعاون وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔

اس پر جج نے پوچھا کہ خواجہ حارث کی واپسی کب ہے۔معاون وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث اگلے بدھ تک واپس آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس پر پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ درخواست ہے کہ اس کیس میں ایسا نہ کریں۔آخری وقت پتا چلاکہ خواجہ حارث اچانک چلےگئے۔اس پر جج نے معاون وکیل سے کہا کہآپ جرح بھی کر لیں۔جس پر معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں جرح کرنے کی ہدایت نہیں ہے۔

واہان کا بیان رکارڈ کرلیں۔اس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قانون کےمطابق جس دن بیان ہواسی دن جرح ہوتی ہے۔ اسحاق ڈار نے بھی خواجہ حارث کی غیر حاضری کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے وکیل خود ہی آجائے گا لیکن عدالت نے ایسا کرنے کی بجائے سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔