فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا نیا گانا ’’اتنا سناٹا کیوں ہے ‘‘ ریلیز

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:03

فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا نیا گانا ’’اتنا سناٹا کیوں ہے ‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کا نیا گانا ’’اتنا سناٹا کیوں ہے ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کے 2 گانوں ’’ہم نہیں سدھریں گے ‘‘ اور ’’میں تجھ کو دیکھا‘‘ کے بعد تیسرا گانا’’اتنا سناٹا کیوں ہے ‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جسے امت مشرا اور ادیتی سنگھ شرما نے ڈی جے لیجو اور چیتس کے ساتھ گایا ہے اور اجے دیوگن ،ارشد وارثی ،توشار کپور ،کنعال کھیمو ،شریاس تلپاڑے اور پرینیتی چوپڑا پر فلمایا گیا ہے،ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم کل ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :