شاہد کپورشری نارائن سنگھ کی فلم ’’روشنی ‘‘ کا حصہ بن گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:03

شاہد کپورشری نارائن سنگھ کی فلم ’’روشنی ‘‘ کا حصہ بن گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ’’روشنی ‘‘ کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا عارضی نام ’’روشنی ‘‘ رکھا گیا ہے،فلم میں شاہد کپور ایک عام آدمی کا کردار ادا کریں گے جو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف لڑتا ہے جس کے باعث صارفین کو بھاری بل ادا کرنے پڑتے ہیں۔شاہد کپور کی فلم ’’ پدماوتی ‘‘ یکم دسمر کو ریلیز کی جائے گی،جس میں ان کے ساتھ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :