فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں‘جاویدشیخ

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:45

فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں‘جاویدشیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) فلم سٹار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت جلد فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئی2نئی فلموں پر کام شروع کر ونگا ‘ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :