کو ئٹہ ،ْ نیو سریاب میں پولیس کے ٹرک پر خودکش کار بم حملہ ،ْپولیس اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق ،ْ

23زخمی دھماکہ خود کش تھا خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کرولا کار ٹرک سے ٹکرائی ،ْ 100کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:40

کو ئٹہ ،ْ نیو سریاب میں پولیس کے ٹرک پر خودکش کار بم حملہ ،ْپولیس اہلکاروں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) کو ئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں پولیس کے ٹرک پر خودکش کار بم حملہ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق اور 23زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں سبی روڈ پر درخشاں پھاٹک کے قریب قاسم لائن سے کوئٹہ شہر آنے والے پولیس کے ٹرک سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کارٹکرا دی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار اور دو راہگیر جاں بحق جبکہ خاتون اور پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد زخمی ہوگئے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خود کش تھا خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کرولا کار ٹرک سے ٹکرائی ،ْ دھما کے میں 100کلو گرام بارودی مواد اور آتش گیر مادہ استعما ل کیاگیا جس کے بعد ٹرک میں آگ بھڑ ک اٹھی ،واقعہ کے بعد ایف سی ،پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ،ْترجمان سول ہسپتال کے مطابق دھما کے میں شہید پولیس اہلکارو ں سمیت 7افراد کی لاشیں اور 10زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، دھما کے میں زخمی13پولیس اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ لے جایاگیا جہاں10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے دھما کے میں زخمی ہونے والے افراد میں محمد نواز،غوث بخش،فضل محمد ،محمد یونس ،خدیجہ علی،محمد علی،عبدالحمید ،عرفان،شکیل ،گل محمد ،شوکت،شکور،غلام مرتضیٰ،شاکر اللہ،عادل ،منصور ،عمران ،منیر ،راشد ،عبدالقیوم،سکندر علی ،نجیب اللہ،محمد رحیم شا مل ہیں ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کے مطابق خودکش حملہ آور نے سریاب کسٹم کی سمت سے آتے ہوئے بارودی سے بھری گاڑی فورسز کے ٹرک سے ٹکرائی ،ْاس وقت ٹرک میں 34اہلکار سوار تھے ۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا