Live Updates

شہباز شریف پنجاب بینک کے صدر کو عہدے سے کیوں نہیں ہٹا رہے؟ سمیع ابراہیم نے بڑا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 12:28

شہباز شریف پنجاب بینک کے صدر کو عہدے سے کیوں نہیں ہٹا رہے؟ سمیع ابراہیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جان بوجھ کر نعیم خان کو بینک آف پنجاب کے صدر کے عہدے سے نہیں ہٹانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک برانچز کے اعتبار سے نیشنل بنک سے بھی بڑابینک ہے۔ 2008ء میں نعیم خان کو اس بنک کا صدر بنا دیا گیا تھا۔

2013ء میں جب ان کی مدت ختم ہوئی تو ان کی مدت میں ایک سال کی توسیع دے دی گئی۔ جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ان کی غیر معینہ مدت کے لیے تعیناتی کا آرڈر دے دیا گیا۔ اب یہ ہوا ہے کہ نئے صدر کے تقرر کے لیے اخبار میں اشتہار دیا گیا جس میں کئی سو لوگوں نے اپلائی کیا۔ لیکن اس سیٹ کے لیے معیار اس طرح سے بنایا گیا کہ 12 سے 15 لوگ شارٹ لسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

جن میں نعیم خان کا نام بھی شامل ہے۔

سمیع ابراہیم نے بتایا کہ شہباز شریف نے آئندہ الیکشن تک نعیم خان کو ہی پنجاب بنک کے صدر کے عہدے پر مقرر رکھنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ نعیم خان نے ن لیگ کے بہت سے لوگوں کو خوش کیا۔ شہباز شریف بھی انہیں رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ 2018ء کے الیکشن کے لیے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شریفوں نے اپنا پیسہ کبھی نہیں لگایا یہ لوگ ہمیشہ حکومتی وسائل سے ہی گیم جیتتے آئے ہیں۔

چونکہ 2008 سے سارے معاملات کو نعیم خان نے ہی دیکھا ہے تو اب صورتحال یہ ہے کہ کسی بھی معاملے کی کبھی بھی کوئی تحقیق نہیں کی گئی۔ لیکن جاننے والے بتاتے ہیں کہ اگر وہاں جا کر کوئی انسپکٹر بھی فائلز کو کھولے تو بہت کچھ سمجھ آجائے گا۔ کیونکہ انہوں نے وزیر خارجہ سمیت بڑے بڑے لوگوں کو خوش کیا۔ سمیع ابراہیم نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :