امریکی ارب پتی جارج سوروس نے اپنے اثاثوں سے18 ارب ڈالر رفاحی تنظیم کو منتقل کر دیئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:39

امریکی ارب پتی جارج سوروس نے اپنے اثاثوں سے18 ارب ڈالر رفاحی تنظیم کو ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امریکا کے ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس نے اپنے اثاثوں میں سی18 ارب ڈالر اپنی رفاحی تنظیم اوپن سوسائٹی فائونڈیشن کو منتقل کر دیئے۔جارج سوروس سے 18 ارب ڈالر ملنے کے بعد اوپن سوسائٹی فائونڈیشن ۔بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے بعد سب سے زیادہ گرانٹ وصول کرنے والی امریکا کی دوسری بڑی فلاحی تنظیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ جرنل اور نیو یارک ٹائمز کے ذرائع کے مطابق 87 سالہ ارب پتی جارج سوروس نے اپنے ہیج فنڈ بزنس سوروس فنڈ منیجمنٹ ایل ایل سی سے اوپن سوسائٹی فائونڈیشن کو 18 ارب ڈالر کی گرانٹ دی ہے جو پہلے ہی سرکاری معاونت کے ساتھ 40 بلین ڈالر کے اثاثے رکھتی ہے۔دنیا بھر میں جمہوریت اور سماجی تحفظ، تعلیم اور انصاف اور جمہوری روایات واقدار کے رواج کے لئے کام کرنے والی اوپن سوسائٹی 1979ء میں قائم کی گئی اور اس کے ذریعی14 ارب ڈالر مختلف منصوبوں پر صرف کئے جا چکے ہیں۔

ہنگری نژاد سوروس کی دولت میں اضافہ کا عمل1992ء سے شروع ہوا اور وہ گذشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو بھاری عطیات دینے والوں میں شامل تھے۔فوربز نے اپنی فہرست میں سوروس کے کل اثاثے 23 بلین ڈالر ظاہر کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :