پولیس نے اپنے ہی دو کمسن بچوں کو اوون میں رکھ کر قتل کر دینے والی سفاک ماں کو گرفتار کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 12:17

پولیس نے اپنے ہی دو کمسن بچوں کو اوون میں رکھ کر قتل کر دینے والی سفاک ..
اٹلانٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ):اٹلانٹا میں ایک سفاک عورت نے اپنے ہی دو بچوں کو اوون میں رکھ کر اوون چلادیا جس سے دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لومارا ولیم نامی سفاک عورت نے شرارتیں کرنے پر اپنے ہی دو کمسن بچوں کو اوون میں کھ کر اوون چلا دیا ۔اوون چلنے سے بچے موقعے پر جاں بحق ہو گئے ۔

لومارا نے اپنے خاوند کو اطلاع دی کہ اس کے بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس نے بچوں کی لاشوں کو لے کر تحقیق کی تو انکے بدن پر جابجا جلنے کے نشانات موجود تھے جس پر پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھایا تو پتہ چلا کہ لومارا نے دونوں بچوں کو مائیکرو ویو اوون میں رکھ کر اوون چلا دیا تھا جس سے بچوں کی موت واقعہ ہوئی ۔لومارا کی ماں اکا کہنا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو اسے کوئی شک نہیں کہ یہ کام اسی کی بیٹی کا کیا دھرا ہے کیونکہ لومارا ذہنی بیمار ہے اور نفسیاتی دباؤ میں رہتی ہے ۔عین ممکن ہے کہ اس نے ڈپریشن کی حالت میں ایسا سب کچھ کیا جائے ۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔