نواز شریف اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو اپنا سیاسی جانشین قرار دے چکے تھے لیکن کلثوم نواز نے اعتراض اٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 12:17

نواز شریف اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو اپنا سیاسی جانشین قرار دے چکے تھے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو قسم کی جنگ چل رہی ہے۔جس میں سے ایک سیاسی جنگ ہے۔ اسے سے قبل ایسا لگتا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے اگلی نسل کے اندر سیاسی لیڈر شپ حمزہ کے پاس ہو گی۔ اور پھر اچانک سے ایک دن مریم نواز منظر عام پر آ گئیں۔

(جاری ہے)

جس پر کاشف عباسی نے کہا کہ نواز شریف تو اس بات کا باقاعدہ اعلان کر چکے تھے کہ میرا سیاسی جانشین حمزہ شہباز ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں سُنی تھیں کہ کلثوم نواز نے اس بات پر اعتراض اُٹھایا تھا اور انہوں نے کہا کہ تھا کہ مجھے یہ نامنظور ہے جس کے بعد مریم نواز کو سیاسی سرگرمیوں میں انوالو کیا گیا۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: