لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ٹیڑھے پائوں والے سو بچوں کا مفت علاج جاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آرایچ) میں صوبے کے واحد کلب فوٹ کلینک میں 100 کے قریب پائوں کے ٹیڑھے پن کا شکار بچوں کا مفت علاج جاری ہے ، ہسپتال ترجمان کے مطابق معذور بچے علاج کے مختلف مراحل سے گزررہے ہیں اوراب تک 26 مختلف آپریشن کئے گئے جس سے پیدائشی طور پرمعذور بچوں کے پائوں کا ٹیڑھا پن ختم ہو رہا ہے اور بحالی کی طرف گامزن ہیں، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان نے کہا ہے کہ مخصوص طرز کے اس علاج میں معذور بچوں کے پائوں پر وقفے وقفے سے بینڈیج کی جاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر آپریشن بھی کیا جاتاہے تاہم انکی مکمل بحالی میں وقت درکار ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کو تمام علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :