جناح کالج میں مقابلہ حسن قرأت ونعت خوانی

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) جناح کالج پشاور یونیورسٹی میں مقابلہ حسن قرأت ونعت خوانی کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بابر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کالج آف ہوم اکنامکس کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کنیزفاطمہ تھیں‘ آرگنائزنگ کے فرائض مس سعدیہ رحمان اور مس صائمہ نے انجام دیئے جبکہ ججزمیں ڈاکٹر فرحانہ قاضی‘ مس ثروت اور مس رخشاء شامل تھیں‘ مقابلہ حسن قرأ ت میں سیدہ ایمن نے پہلی ‘ہادیہ نے دوسری اور لاریب نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ جبکہ نعت خوانی میں ماہین عثمان اورحمدہ نے پہلی میمونہ مشعل نے دوسری اور عفت شکیل نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

متعلقہ عنوان :