انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے طالبات کومشرقی لباس کی پابندی کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 12:01

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے طالبات کومشرقی لباس کی پابندی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنی طالبات کوخبردار کیا ہے کہ وہ روایتی ضابطہ لباس کی پابندی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنی طالبات کوخبردار کیا ہے کہ وہ روایتی ڈریس کوڈ کی پابندی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا، نوٹس مینجمنٹ سائنسز کی فیکلٹی کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ نوٹس پر ڈسپلن کمیٹی کی انچارج اسسٹنٹ پروفیسر فوزیہ سید کے دستخط ہیں ۔

نوٹس میں لڑکیوں کے لیے لباس کے حوالے سے ضابطہ اخلاق وضع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لڑکیوں کو روایتی ،مشرقی لباس کی پابندی کرنا ہو گی ، بغیر بازوں اور کشادہ گلے والے لباس پہننے پر پابندی ہو گی ۔

(جاری ہے)

جنیز اور کیپریز پہننا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔دوپٹہ پہننا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ اونچی ایڑیوں والے جوتے ، میک اپ اور زیورات پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ پہلے بھی کچھ اسی قسم کے نوٹس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے جاری ہوتے رہے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل طالبات کو ہوسٹلز میں الگ الگ بستر استعمال کرنے کے حوالے سے بھی نوٹس جاری کیئے گئے تھے ۔