وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی
تازہ ترین : 1
وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون ..

وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیوسریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔ وزیر داخلہ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:32:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں