ایوان بالا کا اجلاس 23اکتوبر کو طلب

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:28

ایوان بالا کا اجلاس 23اکتوبر کو طلب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس 23 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 23 اکتوبر 2017ء بروز پیر سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی بین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو زیرغور لایا جائے گا۔