چیئر مین پی سی بی کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ،ْپی ایس ایل کے 4 میچ کراچی میں کرانے کا فیصلہ

کراچی پر امن شہر ہے ،ْمراد علی شاہ کی نجم سیٹھی کو بہترین سیکورٹی کی یقین دہانی

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے چار میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے نجم سیٹھی کو بہترین سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پر امن شہر ہے، کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، ضرورت پڑی تو ایئر پورٹ سے کرکٹ اسٹیڈیم تک ٹیم کے ساتھ آئیں گے۔