ماہرخان نے آخر کار خاموشی توڑ دی

مشہور شخصیت ہوں اس لیے کافی محتاط رہتی ہوں اس کے باوجود میڈیا ہر چیز کو دکھا دیتا ہے رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونیوالی تصاویر دوستوں کے دوران ہینگ آئوٹ کے دوران لی گئیں

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:03

ماہرخان نے آخر کار خاموشی توڑ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) معروف پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر رد عمل کا اظہار کر دیا، ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ تصاویر دوستوں کے دوران ہینگ آئوٹ کے دوران لی گئی، اس واقعے سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب منصور کی نئی آنے والی فلم ورنہ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، اس موقع پر ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اس لیے کافی محتاط رہتی ہیں اس کے باوجود میڈیا ہر چیز کو دکھا دیتا ہے، میڈیا کے نمائندے تقریبات کے علاوہ بھی ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :