پاکستانی فلم ’’ورنہ‘‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیزکردیاگیا

فلم 17 نومبر سے سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:03

پاکستانی فلم ’’ورنہ‘‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیزکردیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) نئی آنے والی پاکستانی فلم ’’ورنہ‘‘ کا آفشیل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم 17 نومبر سے سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ۔شعیب منصور کی تحریر اور ہدایت پر بننے والی پاکستانی فلم ورنہ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جواپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی پر آواز بلند کرتی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے بول گرل مائرہ خان نے جبکہ ان کا ساتھ دے رہے ہیں ہارون رشید جن کی یہ پہلی فلم ہے، ان کے علاوہ ضرار احمد، رشید ناز اور دیگر فنکار بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم میں مختلف میوزیکل ٹریکس کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ فلم کا رومانوی گیت پہلے ہی خاصہ پسند کیا جا رہا ہے ۔ ورنہ 17 نومبر سے ملکی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :