لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے جاوید کوڈو شدید علیل

ہسپتال میں بے یارو مددگار پڑے رہنے کی خبر پر وزیر صحت کا نوٹس‘ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں منتقل

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:03

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے جاوید کوڈو شدید علیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) اسٹیج اداکار جاوید کوڈو جنرل ہسپتال کی سرجیکل وارڈ میں سسکیاں لینے لگے۔ ادویات، اے سی اور نہ ہی پنکھے کی ہوا، جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے آئی سی یو کی بجائے عام وارڈ میں لٹا دیا۔

(جاری ہے)

جاوید کوڈو کے بیٹے نے بتایا کہ ہسپتال سے ادویات نہیں ملیں۔ والد کے علاج کیلئے 90 فیصد ادویات باہر سے خریدیں۔ طیب جاوید نے نجی ٹی وی کے توسط سے حکومت سے اپیل کی کہ ان کے والد کے علاج کیلئے مدد کی جائے جس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فوری نوٹس لیا تو ایم ایس جنرل اسپتال بھی متحرک ہو گئے اور اداکار کو ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں شفٹ کر دیا گیا۔