پنجاب کے سینما گھروں میں کاپی رائٹ ایکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر کوئی فلم یا گانا سینما گھروں میں نہ دکھایا جائے‘ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:56

پنجاب کے سینما گھروں میں کاپی رائٹ ایکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب بھر کے سینما گھروں میں کاپی رائٹ ایکٹ 1962 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیے جانے والے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر کوئی فلم یا گانا سینما گھروں میں نہ دکھایا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایڈیشنل سیکریٹری ہوم سے ملاقات میں نشان دہی کی تھی کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹر اور سینما گھر بلااجازت ان کی تیار کردہ فلموں اور گانوں کو چلا کر کاپی رائٹ ایکٹ 1962 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔سیکشن آفیسر (پولیسII) کی جانب سے جاری کیے جانے والے لیٹر میں پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلہ کی کاپیاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری پولیس ڈپارٹمنٹ کے شعبوں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :