غیر ملکی انجینئر قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،

بے روزگار سعودی انجینئرز کا دعویٰ

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:56

غیر ملکی انجینئر قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں انجینیئرز کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ غیر ملکی انجینئر قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق ’’سعودی انجینیئرز مظلوم‘‘کے عنوان سے ہیش ٹیگ پر ابلاغی مہم شروع کرتے ہوئے گروپ کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سعودی انجینئرز بے روزگار ہیں اورغیر ملکی انجینئرز مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں اور سعودی انجینیئرز کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

گروپ کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ تمام سعودی انجینئرز سعودی مارکیٹ پر حاوی غیر ملکی انجینیئرز کے خلاف صف بستہ ہو جائیں۔ اس سے قبل نائب وزیر محنت وسماجی فروغ احمد الحمیدان نے بیان دیا تھا کہ90فیصد نجی ادارے اور کمپنیاں سعودیوں کو ملازم رکھنے سے کترا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کمپنیوں کا یہ رویہ وزارت کو غیر ملکی کارکن لانے پر پابندی لگانے پر مجبور کرے گا۔

متعلقہ عنوان :