صومالیہ بم حملے میں زخمی ہونے والے 35 افراد علاج کیلئے انقرہ پہنچ گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:56

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) صومالیہ میں بم حملے میں زخمی ہونے والے 35 شہری علاج کیلئے ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

صومالیہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے بم حملے کے زخمیوں میں سی35 افراد علاج کیلئے انقرہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرلیا گیا ہے۔ ترک وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردی کے حملوں کے بعد صدر رجب طیب اردوان کے احکامات پر زخمیوں کو فوری طبّی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موغادیشو کے حملے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :