حرمت رسول ؐ پر جان کا نذرانہ قربان کرنے والے غازی علم دین شہید کا 88واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حرمت رسول ؐ پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کا 88واں یوم شہادت 31اکتوبر کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میںدینی جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں غازی علم دین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے 31اکتوبرکو غازی علم دین شہید کا 88واں یوم شہادت جہانیاں سمیت ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :