سانحہ کارساز کراچی کو 10 برس بیت گئے ‘

دعائیہ تقاریب کا انعقاد 18اکتوبر2007ء کو شاہراہ فیصل کراچی میں بے نظیر بھٹو شہید کے استقبالیہ قافلے میں ہونیو الے بم دھماکوں میں 165 کارکن جاںبحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

سانحہ کارساز کراچی کو 10 برس بیت گئے ‘
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سانحہ کارساز کراچی کو 10 برس بیت گئے مرحومین کی دسویں برسی 18اکتوبربروز بدھ منائی گئی ۔18اکتوبر2007ء کو شاہراہ فیصل کراچی میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے استقبالیہ قافلے میں ہونیو الے بم دھماکوں میں165کارکن جاںبحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد ہونگی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 9برس بعدوطن واپسی کے موقع دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی18اکتوبر بروزبدھ دسویںبرسی منائی گئی۔اس سلسلے میںجنوبی پنجاب ، جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آبادسمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیاان تقاریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور سانحہ کارساز کے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔18اکتوبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی وطن واپسی کے موقع پر شاہراہ فیصل کراچی کارساز پر بد ترین دہشت گردی ہوئی دو بم دھماکوں میں پیپلزپارٹی کے 165 سے زائدکارکن جاں بحق اور 400سے زائد زخمی ہوئے تھے۔