قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج‘

احاطہ عدالت سے فرار

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج‘
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ملتان کی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کردی، عدالتی فیصلہ سننے سے پہلے ہی مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلا کے درمیان بحث ہوئی اور ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ اس دوران موقع ملنے پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔عدالت نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق مفتی قوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :