ایف آئی اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی‘

3 ملزمان گرفتار ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجتے تھے، انسانی اسمگلروں کی قبضے سے پاسپورٹ اور جعلی ویزے برآمد

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

ایف آئی اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی‘
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 3 انسانی اسمگلر گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین انسانی اسمگلر گرفتار کر لیئے، گرفتار ملزمان میں ماجد علی۔رضوان علی اور مبین اخترشامل ہیں۔ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجتے تھے، انسانی اسمگلروں کی قبضے سے پاسپورٹ اور جعلی ویزے برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :