سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

چیئرمین نیب اور احتساب عدالت نے سیکیورٹی فراہمی کیلئے کمشنر آفس اور ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی‘ رینجرز اہلکاروں کی تعینات کی استدعا

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کیلئے سیکیورٹی کے سخت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی کل احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کی تیاری کرلی گئی ہے ، بڑی پیشی کے موقع پر رینجرز اہلکار تعینات کرنے کی درخواست دے دی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں 19اکتوبر کو نواز فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت ہوگی، اس موقع پر چیئرمین نیب اور احتساب عدالت نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کمشنر آفس اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔جس میں رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی استدعا کی گئی ہے، احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کی سیکیورٹی رینجرز کے ذمہ ہوگی۔