دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں‘

پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے‘دہشتگرد افغانستان میں جاکر حملوں کی پلاننگ کر رہے ہیں ‘را اور این ڈی ایس دہشت گردوں کی مددکررہی ہیں‘ دہشتگرد ہمارے خلاف حملوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں‘بلوچستان میں داعش یا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں‘
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے‘دہشت گرد آج افغانستان میں جاکر حملوں کی پلاننگ کر رہے ہیں ،را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی مددکررہی ہیں، دہشت گرد ہمارے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں‘بلوچستان میں داعش یا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں۔

وہ بدھ کو کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح 8 بج کر25منٹ پر جانیوالی پولیس گاڑی کونشانہ بنایا گیا،جس میں 6 پولیس اہل کار شہید 22زخمی ہیں ، لاہور سے فارنزک ٹیم کل آئے گی ،فارنزک نمونے لیے جانے تک کل تک سڑک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اورایف سی کوپیشگی ایکشن کی وجہ سے نشانہ بنایاجارہاہے،مشکل دشمن سے لڑیں گے اور یہ جنگ جیتیں گے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد آج افغانستان میں جاکر حملوں کی پلاننگ کر رہے ہیں ،را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی مددکررہی ہیں، دہشت گرد ہمارے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داعش یا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے