Live Updates

کوئٹہ ‘نیو سریاب پر بارود سے بھری گاڑی پولیس ٹرک سے ٹکرا دی‘

6 پولیس اہلکاروں سمیت8افراد شہید ‘22زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا‘ دھماکے کے وقت ٹرک پر 35اہلکار سوار تھے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

کوئٹہ ‘نیو سریاب پر بارود سے بھری گاڑی پولیس ٹرک سے ٹکرا دی‘
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کوئٹہ میں نیو سریاب کے علاقے میں بارود سے بھری گاڑی پولیس ٹرک سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت8افراد شہید اور 22زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا‘ دھماکے کے وقت ٹرک پر 35اہلکار سوار تھے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

بدھ کو کوئٹہ میں نیو سریاب کے علاقے میں سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

جس وقت پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اس وقت 35اہلکار ٹرک میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری نے دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ ج اری رہے گی۔ بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں وزیراعظم نے فرائض کی انجام دہی ممیں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات