کا لعد م تنظیموں کا عام انتخا بات میں نئی جماعتیں بنانے کا فیصلہ

پارٹیوں نے اپنی پارٹی کے نام اور منشور سب تیار کر لیا ہے ،سربراہ پڑھی لکھی معروف شخصیات ہونگی ،پنجاب کے مختلف شہروں میں بنیادی اہمیت حاصل ہے،حکومت کو ملنے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ،ان جماعتوں کی وسیع پیمانے پر چھان بین شروع کر دی گئی ہے ،کابل ،ساوتھ افریقہ ،ایران و دیگر ممالک سے پارٹی سربراہوں کو غیر ملکی مالیاتی اداروں کے ذریعے فنڈنگ ہوگی ۔

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:39

کا لعد م تنظیموں کا عام انتخا بات میں نئی جماعتیں بنانے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر2017ء): پاکستان کے عام انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ سے 7نئی سیاسی جماعتوں کا حصہ لینے کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف حکومت کو ملنے والی حفیہ رپورٹ میں ہواہے ۔ قانون نافذ کرنے والی جماعتوں نے چھان بین شروع کر دی ہے ۔ ان پارٹیوں کے نام اور منشور بھی تیار کر لئے گئے ہیں ۔ ان پارٹیوں کے سربراہان اعلی تعلیم یافتہ ہوں گے جن میں ڈاکٹرز اور معروف بزنس مین ہوں گے انہوں نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھر پور کاوشیں شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے عہدداروں کے کروڑوں روپے کی فنڈنگ کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے پنجاب کے برے اضلاع لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی ،ملتان ،ساہیوال ،سرگودھا ،چنیوٹ ،شیخوپورہ،گوجرانوالہ ،گجرات ،جھنگ اور ڈیرہ غازی خان شہروں کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے ۔ حکومت نے نئی سیاسی پارٹیوں کے بارے میں وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغازکر دیا ہے ۔قومی اخبار کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظمیں عام انتخابات میں قبل نئی چھوٹی بری سیاسی جماعتوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ بھی فراہم کریں گی ۔