امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر عملدرآمد پھر روک دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:36

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر عملدرآمد پھر روک دیا
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے چھ مسلم اکثریتی ممالک سمیت آٹھ ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں پر عملدرآمد سے پھر روک دیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آٹھ ممالک کے شہریوں کی ملک میں آمد پر پابندی لگانے کی تازہ ترین کوشش کو ایک بار پھر عدالتی شکست ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پالیسی میں ایران، شام، لیبیا، یمن، صومالیہ، چاڈ، اور شمالی کوریا کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس میں وینزویلا کے چند اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس قبل ٹرمپ انتظامیہ نے جو پابندی لگانے کی کوشش کی تھی اس میں چھ مسلم اکثریتی ممالک کو شامل کیا گیا تھا تاہم اس سے ملک کی عدالتِ عظمیٰ نے روک دیا تھا۔ریاست ہوائی نے صدر ٹرمپ کی پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ان پابندیوں پر عملدرآمد بدھ سے شروع ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :