یمن ، طیارہ حادثے میں 2 اماراتی پائلٹ جاں بحق

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:36

یمن ، طیارہ حادثے میں 2 اماراتی پائلٹ جاں بحق
صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) یمن میں متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ہے اور حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق طیارے کے دونوں ہواباز علی المسماری اور بدر المرشدہ یمن میں اتحادی فورسز کے ساتھ مشن کے دوران میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کا طیارہ فنی خرابی کی بنا پر تباہ ہواہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :