قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:36

قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اس دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا۔