دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:36

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے جوانوں کی بہادری ، جرات اور فرائض کی انجام دہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مادر وطن کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم اور شہداء کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا تابناک باب ہیں۔وزیر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔