منوج باجپائی فلم ’’ان دا شیڈوز‘‘ کو دنیا بھر میں بے حد سراہے جانے پر خوش

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:27

منوج باجپائی فلم ’’ان دا شیڈوز‘‘ کو دنیا بھر میں بے حد سراہے جانے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے بین الاقوامی فلم ’’ان دا شیڈوز‘‘ کو دنیا بھر میں شائقین سمیت بھارتی فلم انڈسٹری میںبھی بے حد سراہے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو قومی اور بین الاقوامی فیسٹیولز میں دکھائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے جب فلم انڈسٹری اور دنیا بھر میں شائقین ہمارے کام کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے لئے ہم نے بہت محنت کی ہے ،ممبئی فلم فیسٹیول (ایم اے ایم آئی) اورجنوبی کوریا کے شہر بوسن میں فلم کو بہت اچھا رد عمل سامنے آیا ہے اور ہمیں آگے بھی دیگر فیسٹیولز میں فلم کے لئے اسی طرح کے ردعمل کا انتظار ہے۔تھرلر فلم کی کہانی ایک شخص کی نفسیات سے متعلق ہے جوشہر کی دیواروں اور اپنے ذہن کی سوچوں میں پھنس کر رہ جاتا ہے اور لوگوں سے رابطے کے لئے خود کو آزاد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :