نیب چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 11:19

نیب چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے بتایا کہ نیب چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے میری اطلاع کے مطابق احتساب عدالت کے باہر ہونے والی ہاتھا پائی کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں احتساب عدالت اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ اور ہدایت کی ہے کہ پورے اسلام آباد میں نہ سہی لیکن اس علاقہ میں دفعہ 144نافذ کی جائے جس کے تحت جلسے اور جلوس کی صورت میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چئیرمین نیب نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے رابطہ کریں اور احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے بارے میں اقدامات کریں۔ چئیرمین نیب نے ہدایات کی ہیں کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو دیکھا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے معاملات اور ملازمین کے کام میں مداخلت کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ملزم اور مدعی سے کیے جانے والے سلوک میں فرق رکھا جائے ۔

صابر شاکر نے بتایا کہ اس ضمن میں چئیرمین نیب نے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ انہوں نے نیب عدالت کی کاز لسٹ میں سب سے اوپر اسحاق ڈار اور نواز شریف اور ان کے خاندان کا کیس رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ جبکہ غیر متعلقہ افراد کے عدالت میں داخل ہونے سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ صابر شاکر نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :