متحدہ عرب امارات، سلطنت عمان، بحرین، کویت اور مشرقی ریجن کے آسمان پر نظر آنے والا چمکدار جرم فلکی دمدار ستارہ نہیں مصنوعی سیارہ تھا

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:10

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) فلکیاتی علوم کے عالمی مرکز کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سلطنت عمان، بحرین، کویت اور مشرقی ریجن کے آسمان پر نظر آنے والا چمکدار جسیمہ دمدار ستارہ نہیں بلکہ مصنوعی سیارہ تھا۔ سعودی اخبار کے مطابق روس نے میزائل کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن خلانوردوں کیلئے خوراک روانہ کی تھی۔

انہو ں نے واضح کیا کہ کرہ ارض کے اطراف گردش کرنے والی ہر مصنوعی شے ملبہ ہونے کے باوجود مصنوعی سیارہ ہی کہلاتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مرکز نے بتایا کہ خلیج کے علاقے میں جو ٹکڑا گرا وہ میزائل کے دوسرے مرحلے کا تھا۔ سعودی عرب سمیت خلیج کے دیگر ممالک کے آسمان پر نظر آنے والے چمکدار مادے کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑے حجم کا دمدار ستارہ نہیں بلکہ 2 روز قبل خلا میں بھیجے جانے والے روسی میزائل کی باقیات ہیں۔ روس نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے خلا نوردوں کیلئے 2 روز قبل خوراک بھیجی تھی۔ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام ساڑھے 6 بجے مصنوعی سیارے کا ٹکڑا گرا تھا۔ روسی میزائل6.7 میٹر تھا۔ قطر 2.7 میٹر اور وزن 23.55 کلو گرام تھا۔

متعلقہ عنوان :