سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں نے 6 ماہ میں نجی اداروں سے 94.7 ارب ریال بطور تنخواہ وصول کئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:10

ْ ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے نجی اداروں نے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی کارکنان کو تنخواہ کے طور پر 94.7 ارب ریال ادا کئے جبکہ سعودی کارکنان کو 60.3 ارب ریال دیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق غیر ملکیوں نے 61 فیصد اور سعودیوں نے 39 فیصد وصول کئے۔ یہ اعداد و شمار سال رواں 2017ء کی پہلی ششماہی کے ہیں۔ 2016ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں غیر ملکی کارکنان کو تنخواہ کے طور پر 700ملین ریال زیادہ دیئے گئے۔

سعودیوں کو دی جانے والی رقم میں بھی 500 ملین ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تارکین کو دی جانے والی رقم میں اضافہ اس کے باوجود دیکھا گیا جبکہ نجی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ مال ویب سائٹ نے اعداد وشمار جاری کر کے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں کے 45 فیصد سعودی ملازمین کی تنخواہیں 3000 ریال سے زیادہ نہیں جبکہ 42 فیصد کی اوسط تنخواہ 3000 سے 10ہزار ریال کے درمیان ہیں جبکہ 10ہزار ریال سے زیادہ تنخواہ پانے والے سعودیوں کا تناسب صرف 13فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برخلاف نجی اداروں کے ایسے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 88 فیصد ہے جن کی تنخواہ 3 ہزار ریال سے زیادہ نہیں۔ جہاں تک 3 ہزار سے 10ہزار کے اندر تنخواہ پانے والے غیر ملکی ملازمین کا تعلق ہے تو ان کا تناسب 9 فیصد ہے اور اس سے زیادہ تنخواہ پانے والوں کی شرح 3فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :