سعودی کابینہ نے پٹرول مصنوعات کے کاروبار کے قانون کی منظوری دیدی

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی کابینہ نے پٹرول مصنوعات کے کاروبار کے قانون اور سعودی سرکاری ملازمین کو ڈیپوٹیشن پر بھیجنے کے ضابطوں کی منظوری دیدی۔سعودی اخبار کے مطابق فیصلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس ریاض کے قصر یمامہ میں منعقد ہوا۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے اپنے ٹیلی فونک رابطے کی تفصیلات سے ارکان شوریٰ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمہ سے متعلق امریکی صدر کی فیصلہ کن حکمت عملی کی تائید و حمایت کرتا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب امریکی صدر کے اعلانیہ اہداف حاصل کرنے کیلئے امریکا کے ساتھ مل جل کر کام کرتے رہنے کے اپنے عہد کا پوری طرح سے پابند ہے۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس اور عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے ساتھ اپنے ٹیلیفونک رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر العواد نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے مصر کے شہر العریش، صومالیہ کے دارالحکومت کے شہر موغادیشو او وسطی افریقہ کے شہر کیمبی کی مسجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ ممالک کو انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

کابینہ نے وزیر اقتصاد کو کوریا کے ساتھ تعاون کی یادداشت وزیر توانائی کو مراکش کے ساتھ ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق تعاون کے معاہدے کا اختیار تفویض کیا۔ ساما کے گورنر کو مالیاتی منڈیوں اور خدمات عامہ کے سلسلے میں امارات کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا اختیار سپرد کیا۔ کابینہ نے محکمہ سیاحت و قومی ورثے کی مجلس انتظامیہ کے ممبران کی 3 برس کیلئے تقرریاں کیں۔

متعلقہ عنوان :