مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:10

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب
مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حرمین ایکسپریس ٹرین پہلی بار تجرباتی طور پر جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔ سعودی اخبار کے مطابق دونوں شہروں کو جوڑنے والی ریلوے لائن مکمل ہوجانے پر اسے تجرباتی طورپر چلایا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ اور سربراہ ریلوے جنرل کارپوریشن ڈاکٹر رمیح الرمیح سعودی ریلوے کمپنی (سار) کے چیئرمین ڈاکٹر بشار المالک اور سپینی گروپ میں شامل کمپنیوں کے سربراہ ٹرین میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

الرمیح نے اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مقام شکر ہے کہ مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے جوڑنے والی حرمین ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب رہا۔ جدہ سے ٹرین مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔تجربات مکمل ہونے پر ٹرین کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ ریلوے اسٹیشن الرصیفہ محلے میں شہر کے باب الداخلہ پر بنایا گیا ہے۔ 5لاکھ3 ہزار مربع میٹر کے رقبہ میں ہے۔ حرم شریف سے 4کلومیٹر دور ہے۔ یہ مدینہ منورہ، جدہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم سٹیشنوں میں پانچواں ہے۔

متعلقہ عنوان :